مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ مال غنیمت کی تقسیم اور اس میں خیانت کرنے کا بیان ۔ حدیث 1114

خیانت کرنے والوں کو قیامت کے دن بے عزت ہو نا پڑے گا

راوی:

وعن عبادة بن الصامت أن النبي صلى الله عليه و سلم كان يقول : " أدوا الخياط والمخيط وإياكم والغلول فإنه عار على أهله يوم القيامة " . رواه الدارمي
(2/414)

4024 – [ 40 ] ( لم تتم دراسته )
ورواه النسائي عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده

اور حضرت عبادہ ابن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ " دھاگے اور سوئی کی بھی ادائیگی کرو ( یعنی مال غنیمت میں سے اس قدر معمولی چیزیں بھی چھپا کر نہ رکھو ) اور تم ( مال غنیمت میں یا مطلق خیانت کرنے سے اجتناب کرو کیونکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خیانت کرنا خیانت کے مرتکب لوگوں کے لئے قیامت کے دن بے عزتی لانے والا ہوگا " " دارمی " اور نسائی نے اس روایت کو عمر ابن شعیب سے اور انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے اپنے دادا سے نقل کیا ہے ۔"

یہ حدیث شیئر کریں