مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ مال غنیمت کی تقسیم اور اس میں خیانت کرنے کا بیان ۔ حدیث 1087

غنیمت کا مال مسلمانوں کے لئے حلال ہے

راوی:

عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " فلم تحل الغنائم لأحد من قبلنا ذلك بأن الله رأى ضعفنا وعجزنا فطيها لنا "

حضرت ابوہریرہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " پس غنیمت کا مال ہم سے پہلے کسی ( امت کے لئے حلال نہیں تھا ، جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں ( مالی طور پر ) کمزور عاجز دیکھا تو اس ( مال غنیمت ) کو ہمارے لئے حلال قرار دیا ۔"

تشریح :
طیبی کہتے ہیں کہ " فلم تحل " میں حرف فا ( پس ) عاطفہ ہے جس کے ذریعہ ارشاد گرامی کے ان جملوں پر عطف کیا گیا ہے جو اس سے پہلے فرمائے گئے تھے ، حاصل یہ کہ یہاں جو حدیث نقل کی گئی ہے وہ دراصل اس ارشاد گرامی کا تتمہ ہے جو یہاں نقل نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس باب کی تیسری فصل میں حضرت ابوہریرہ کی روایت میں منقول ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں