مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ امان دینے کا بیان ۔ حدیث 1081

عورت کے عہد امان کی پاسداری سارے مسلمانوں پر لازم ہے

راوی:

عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " إن المرأة لتأخذ للقوم " يعني تجير على المسلمين . رواه الترمذي

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " عورت کسی قوم کے لئے ( عہد) لیتی ہے یعنی وہ مسلمانوں کی طرف سے پناہ دے سکتی ہے ۔" (ترمذی)

تشریح :
مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی مسلمان عورت ، کسی کافر کو یا کافروں کی کسی جماعت کو امان وپناہ دے دے تو یہ سارے مسلمانوں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس عورت کے عہد امان کو ملحوظ رکھ کر اس کافر کو یا کافروں کی اس جماعت کو امان وپناہ دیں اور اس عہد امان کو توڑیں نہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں