مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ جہاد میں لڑنے کا بیان ۔ حدیث 1054

میدان جنگ میں لشکر کی تیار ی

راوی:

عن عبد الرحمن بن عوف قال : عبأنا النبي صلى الله عليه و سلم ببدر ليلا . رواه الترمذي

حضرت عبدالرحمن ابن عوف کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر میں ہمیں رات کو تعبیہ کیا ۔" (ترمذی )

تشریح :
" تعبیۃ " کے لغوی معنی ہیں تیار ومرتب کیا کہ مجاہدین اسلام کے بدن پر ہتھیار لگائے ان کی صفیں قائم کیں اور ہر ایک مجاہد کو اپنے اپنے مقام پر جمایا یعنی جس کو جس جگہ مناسب سمجھا وہاں کھڑا کر کے بتایا کہ دن میں جب جنگ شروع ہو تو ہر شخص اپنی اپنی جگہ پر اسی طرح قائم رہے

یہ حدیث شیئر کریں