مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ آداب سفر کا بیان ۔ حدیث 1031

چیتے کی کھال استعمال کرنا ممنوع ہے

راوی:

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا تصحب الملائكة رفقة فيها جلد نمر " . رواه أبو داود

اور حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس قافلے کے ساتھ رحمت کے فرشتے نہیں ہوتے جس میں چیتے کی کھال ہو۔
تشریح
یعنی چیتے کی کھال پر سوار کو بیٹھنا یا اس کو استعمال کرنا ممنوع ہے کیونکہ اس سے تکبر کی شان پیدا ہوتی ہے ۔' ' (ابو داؤد)

یہ حدیث شیئر کریں