اپنے رفقاء سفر کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول
راوی:
وعن جابر قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يتخلف في المسير فيزجي الضعيف ويردف ويدعو لهم . رواه أبو داود
اور حضرت جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم (سفر کے دوران ) چلتے وقت (تواضع وانکسار کی وجہ سے اور دوسروں کی مدد وخبر گیری کے پیش نظر قافلے سے ) پیچھے رہا کرتے تھے چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کمزور (کی سواری ) کو ہانکا کرتے (تاکہ وہ ہمراہیوں کے ساتھ مل جائے ) اور جو کمزور وضعیف شخص سواری سے محروم ہونے کی وجہ سے پیدل چلتا ہو اس کو پیچھے سوار کر لیتے اور ان (قافلہ والوں ) کے لئے دعا کرتے رہتے ۔" (ابو داؤد)