گھنگرو اور گھنٹیاں شیطانی باجہ ہیں ۔
راوی:
وعنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " الجرس مزامير الشيطان " . رواه مسلم
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ " جرس ( یعنی گھنگرو اور گھنٹی ) مزامیر شیطان ( یعنی شیطانی باجہ ) ہے ۔ " (مسلم )
تشریح :
" مزامیر " دراصل " مزمار " کی جمع ہے اور مزمار " بانسری " کو کہتے ہیں جو بجائی جاتی ہے ، نیز " زمر " اور " تزمیر " بانسری کے ساتھ گانے کو کہتے ہیں ۔ مزامیر بلفظ جمع اس لئے فرمایا گیا ہے کہ اس کی آواز میں اس طرح کا تسلسل ہوتا ہے کہ وہ منقطع نہیں ہوتی گویا اس آواز کی ہر لے اور ہر سلسلہ ایک مزمار ہے ۔ نیز " جرس " کو مزامیر شیطان اس وجہ سے فرمایا گیا ہے کہ وہ انسان کو ذکر واستغراق اور مشغولیت عبادت سے باز رکھتا ہے ۔