عیب دارچیز دھوکہ سے بیچنے والے کے لئے وعید
راوی:
عن واثلة بن الأسقع قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " من باع عيبا لم ينبه لم يزل في مقت الله أو لم تزل الملائكة تلعنه " . رواه ابن ماجه
حضرت واثلہ ابن اسقع کہتے ہیں کہ میں نے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص کسی عیب دار چیز کو اس طرح بیچے کہ اس کے عیب سے خریدار کو مطلع نہ کرے تو وہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے غضب میں رہتا ہے یا یہ فرمایا کہ اس پر فرشتے ہمیشہ لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔ (ابن ماجہ)