یہودیوں کی ایک عیاری
راوی:
وعن عمر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " قاتل الله اليهود حرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها "
اور حضرت عمر کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک کرے ان پر مردار کی چربیاں حرام کی گیں تو انہوں نے اس کو پگھلایا تاکہ چربی کا نام باقی نہ رہے اور پھر اس کی خریدوفروخت شروع کر دی اس کی وضاحت حدیث بالا میں کی جا چکی ہے۔ (بخاری ومسلم)