آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کن چیزوں سے پناہ مانگتے تھے
راوی:
وعنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم كان يقول : " اللهم إني أعوذ بك من الشقاق والنفاق وسوء الأخلاق " . رواه أبو داود والنسائي
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کرتے۔ (اللہم انی اعوذبک من الشقاق والنفاق وسوء الاخلاق) اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں، اختلاف سے، نفاق سے، اور برے اخلاق سے۔ (ابوداؤد، نسائی)
تشریح
" خلاف" سے مراد ہے حق کی مخالفت، اور بعض حضرات نے کہا کہ آپس میں اختلاف و عداوت مراد ہے۔
" نفاق" سے نفاق کی تمام قسمیں مراد ہیں خواہ عقیدہ میں نفاق ہو یا عمل میں۔ مثلاً دل میں کفر و شرک کی تاریکی رکھنا اور زبان سے اسلام کا اظہار کرنا، کسی سے زبان سے تو کچھ کہنا اور دل میں کچھ رکھنا، بہت زیادہ جھوٹ بولنا، امانت میں خیانت کرنا اور وعدہ کے خلاف کرنا، وغیرہ وغیرہ ۔