آخری کلام کلمہ طیبہ دخول جنت کی ضمانت
راوی:
عن معاذ بن جبل قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من كان آخر كلامه لا إله إلا الله دخل الجنة " رواه أبو داود
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جس شخص کا آخری کلام الا الہ الا اللہ ہو گا وہ جنت میں داخل ہو گا " ۔ ( ابوداؤد )
تشریح
مراد یہ ہے کہ جو شخص آخری وقت میں پورا کلمہ طیب لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھے گا وہ جنت میں داخل ہو گا اب یہ احتمال ہے کہ چاہے تو یہ دخول جنت عذاب سے پہلے دخول خاص ہے یا اپنے گناہوں کے بقدر عذاب دیئے جانے کے بعد ہو۔ لیکن پہلا ہی احتمال صحیح معلوم ہوتا ہے تاکہ ان مومنین میں جو کلمہ طیب پڑھتے ہوئے اپنی جان، جان آفرین کے سپرد کریں اور ان مومنین میں کہ جن کا آخری کلام کلمہ طیب نہ ہو امتیاز پیدا ہو جائے۔