دشمن کے خوف کے وقت کی دعا
راوی:
وعن أبي موسى : أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا خاف قوما قال : " اللهم إنا نجعلك في نحورهم ونعوذ بك من شرورهم " . رواه أحمد وأبو داود
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب کسی قوم (دشمن) سے اندیشہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا پڑھتے (اللہم انا نجعلک فی نحورہم ونعوذبک من شرورہم) اے اللہ ہم تجھ کو دشمن کے مقابل کرتے ہیں یعنی تجھ سے اس بات کی درخواست کرتے ہیں کہ تو ان کے شر سے ہمیں محفوظ رکھ اور ان کے اور ہمارے درمیان حائل ہو اور ہم ان کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔ (احمد، ابوداؤد)
تشریح
حصن حصین میں لکھا ہے کہ جو شخص دشمن یا کسی اور کے خوف میں مبتلاء ہو تو سورت لایلاف قریش پڑھنا ہر شر و خوف سے امان کا باعث ہوگا اور یہ عمل مجرب ہے۔