مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ صبح وشام اور سوتے وقت پڑھی جانے والی دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 938

دن رات میں حاصل ہونے والی نعمتوں کے شکر کی ادائیگی

راوی:

وعن عبد الله بن غنام قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من قال حين يصبح : اللهم ما أصبح بي من نعمة أو بأحد من خلقك فمنك وحدك لا شريك لك فلك الحمد ولك الشكر فقد أدى شكر يومه ومن قال مثل ذلك حين يمسي فقد أدى شكر ليلته " . رواه أبو داود

حضرت عبداللہ بن غنام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص صبح کے وقت یوں کہے دعا (اللہم ما اصبح بی من نعمۃ او باحد من خلقک فمنک وحدک لا شریک لک فلک الحمد ولک الشکر تو اس نے اس دن کا شکر ادا کیا اور جس نے ایسے کلمات شام کے وقت کہے اس نے رات کا شکر ادا کیا شام کے وقت جب یہ دعا پڑھی جائے تو صبح کی بجائے امسیٰ کہا جائے۔ ( ابوداؤد )

تشریح
منقول ہے کہ ایک دن حضرت داؤد علیہ السلام نے عرض کیا کہ پروردگار تیری بہت زیادہ نعمتیں مجھے حاصل ہیں میں ان کا شکر کیسے ادا کروں! پروردگار نے فرمایا داؤد ! اگر تم نے یہ جانا کہ تمہیں نعمتیں جو حاصل ہیں وہ سب میری ہی طرف سے ہیں تو سمجھ لو کہ تم نے ان کا شکر ادا کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں