مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ صبح وشام اور سوتے وقت پڑھی جانے والی دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 928

مغرب اور فجر کی نما کے بعد کی دعا

راوی:

وعن الحارث بن مسلم التميمي عن أبيه عن رسول الله صلى الله عليه و سلم أنه أسر إليه فقال : " إذا انصرفت من صلاة المغرب فقل قبل أن تكلم أحدا اللهم أجرني من النار سبع مرات فإنك إذا قلت ذلك ثم مت في ليلتك كتب لك جواز منها " . رواه أبو داود

حضرت حارث بن مسلم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمیمی اپنے والد مکرم سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان (مسلم تمیمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) سے چپکے سے فرمایا کہ جب تم مغرب کی نماز سے فارغ ہو جاؤ تو تم کسی سے کوئی کلام و گفتگو کرنے سے پہلے سات مرتبہ یہ کہو دعا (اللہم اجرنی من النار) اے اللہ مجھے آگ سے پناہ میں رکھ ۔ اور اگر تم اس کلمہ کو کہو اور پھر اس رات میں تمہارا انتقال ہو جائے تو تمہارے لئے آگ سے نجات لکھی جائے گی اور جب تم فجر کی نماز سے فارغ ہو جاؤ اور اسی طرح کہو (یعنی کسی سے کلام کرنے سے پہلے سات مرتبہ اس دعا کو پڑھو اور پھر اس دن تمہارا انتقال ہو جائے تو تمہارے لئے آگ سے نجات لکھی جائے گی ۔ (ابوداؤد)

یہ حدیث شیئر کریں