مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ صبح وشام اور سوتے وقت پڑھی جانے والی دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 921

صبح وشام کے وقت کی دعا

راوی:

عن أبي هريرة قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا أصبح قال : " اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك المصير " . وإذا أمسى قال : " اللهم بك أمسينا وبك أصبحنا وبك نحيا وبك نموت وإليك النشور " . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب صبح ہوتی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر یہ دعائیہ کلمات جاری ہوتے دعا (اللہم بک اصبحنا وبک امسینا وبک نحیی وبک نموت والیک المصیر)۔ اور جب شام ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا فرماتے دعا (اللہم بک امسینا وبک اصبحنا وبک نحیی وبک نموت والیک النشور۔ (ترمذی، ابوداؤد ، ابن ماجہ)

یہ حدیث شیئر کریں