شرک، اللہ کی رحمت اور بندہ کے درمیان پردہ ہے
راوی:
وعن أبي ذر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن الله تعالى ليغفر لعبده ما لم يقع الحجاب " . قالوا : يا رسول الله وما الحجاب ؟ قال : " أن تموت النفس وهي مشركة "
روى الأحاديث الثلاثة أحمد وروى البيهقي الأخير في كتاب البعث والنشور
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے گناہوں میں سے جنہیں چاہتا ہے ان کو بخشتا ہے جب تک بندہ اور رحمت حق کے درمیان پردہ حائل نہ ہو، صحابہ نے عرض کیا، یا رسول اللہ! پردہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کہ آدمی شرک کرتا ہے (یعنی مشرک مرے) مذکورہ بالا تینوں روایتیں امام احمد نے نقل کی ہیں۔ نیز یہ آخری روایت کتاب البعث والنشور میں نقل کی ہے۔