مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ تسبیح ، تحمید تہلیل اور تکبیر کے ثواب کا بیان ۔ حدیث 834

تسبیح وتحمید کا ثمرہ

راوی:

عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من قال سبحان الله العظيم وبحمده غرست له نخلة في الجنة " . رواه الترمذي

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے سبحان اللہ العظیم وبحمدہ کہا اس کے لئے جنت میں کھجور کا درخت لگا دیا جاتا ہے۔ (ترمذی)

تشریح
کھجور کے درخت کو اس لئے مخصوص کیا گیا ہے کہ نہ صرف یہ کہ کھجور کے درخت سے بہت زیادہ منفعت حاصل ہوتی ہے بلکہ اس کا پھل بھی بہت اچھا اور عمدہ ہوتا ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں