غائبانہ دعا جلد قبول ہوتی ہے
راوی:
وعن عبد الله بن عمرو قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إن أسرع الدعاء إجابة دعوة غائب لغائب " . رواه الترمذي وأبو داود
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بہت جلد قبول ہونے والی وہ دعا ہے جو غائب غائب کے لئے کرے۔ (ترمذی، ابوداؤد)
تشریح
جو شخص کسی کے لئے اس کی عدم موجودگی میں یعنی غائبانہ دعا کرتا ہے تو وہ دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے کیونکہ ایسی دعائیں کسی کو دکھانے سنانے کا تو کوئی سوال ہی پید انہیں ہوتا بلکہ خلوص ہی خلوص ہوتا ہے۔