مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ اختلافات قرأت ولغات اور قرآن جمع کرنے کا بیان ۔ حدیث 736

بسم اللہ قرآن کی آیت ہے

راوی:

وعن ابن عباس قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم لا يعرف فصل السورة حتى ينزل عليه بسم الله الرحمن الرحيم . رواه أبو داود

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سورت سے دوسری سورت کا فرق نہیں کر پاتے تھے یہاں تک کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم نازل ہوئی۔ (ابو داؤد)

تشریح
یہ حدیث وضاحت کے ساتھ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم قرآن کی ایک آیت ہے جو دو سورتوں کے درمیاں فرق وامتیاز کو ظاہر کرنے کے لئے نازل فرمائی گئی جیسا کہ حنفیہ کا مسلک ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں