قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم
راوی:
وعن البراء بن عازب رضي الله عنه قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " حسنوا القرآن بأصواتكم فإن الصوت الحسن يزيد القرآن حسنا " . رواه الدارمي
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ قرآن کو اپنی اچھی آواز یعنی ترتیل وخوش آوازی کے ساتھ پڑھ کیونکہ اچھی آواز قرآن کا حسن زیادہ کرتی ہے۔ (دارمی)