مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 670

قل ہو اللہ احد کی فضیلت

راوی:

وعن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و سلم سمع رجلا يقرأ ( قل هو الله أحد )
فقال : " وجبت " قلت : وما وجبت ؟ قال : " الجنة " . رواه مالك والترمذي والنسائي

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو قل ہو اللہ احد پڑھتے سنا تو فرمایا کہ (اس کے لئے) واجب ہو گئی؟ میں نے عرض کیا کہ کیا چیز واجب ہو گئی؟ فرمایا جنت۔ (مالک ، ترمذی، نسائی)

تشریح
جنت کا واجب ہونا محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کے اس وعدے کے سبب ہے جو اس نے اپنے نیک اور اطاعت گزار بندوں کے بارہ میں فرمایا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں