ہر روز دو سو مرتبہ قل ہو اللہ پڑھنے کی تاثیر
راوی:
وعن أنس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " من قرأ كل يوم مائتي مرة ( قل هو الله أحد )
محي عنه ذنوب خمسين سنة إلا أن يكون عليه دين " . رواه الترمذي والدارمي وفي روايته " خمسين مرة " ولم يذكر " إلا أن يكون عليه دين "
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہر روز دو سو مرتبہ قل ہو اللہ احد پڑھے تو اس (کے نامہ اعمال میں) سے پچاس برس کے گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں الاّ یہ کہ اس پر دین ہو۔ (ترمذی، دارمی) ایک اور روایت میں (دو سو مرتبہ کی بجائے) پچاس مرتبہ کا ذکر ہے نیز اس روایت میں الاّ یہ کہ اس پر دین ہو کے الفاظ مذکور نہیں ہیں۔
تشریح
الا ان یکون علیہ دین (الا یہ کہ اس پر دین ہو) کے دو مطلب ہو سکتے ہیں ایک تو یہی کہ دین کا گناہ نہیں مٹایا جائے گا دوسرا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کے ذمہ دین کی عدم ادائیگی کا گناہ ہو گا تو اس کے دوسرے گناہ بھی نہیں مٹائے جائیں گے یعنی اس صورت میں اس سورت کی قرأت تاثیر نہیں کرے گی۔ دین سے مراد حقوق العباد (بندوں کے حقوق ) ہیں۔