سنت موکدہ کی قضا
راوی:
عن أنس قال : كان النبي صلى الله عليه و سلم يعتكف في العشر الأواخر من رمضان فلم يعتكف عاما . فلما كان العام المقبل اعتكف عشرين . رواه الترمذيورواه أبو داود وابن ماجه عن أبي بن كعب
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری دنوں میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے، ایک سال غالباً کسی عذر کی بناء پر آپ نے اعتکاف نہیں کیا جب دوسرا سال آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس رمضان میں بیس دن اعتکاف کیا (ترمذی، ابوداؤد ) اور ابن ماجہ نے اس روایت کو ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کیا ہے۔
تشریح
غالباً یہ حدیث اس گزشتہ روایت کی وضاحت ہے جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے اور جس میں بتایا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زندگی کے آخری سال میں بیس دن اعتکاف فرمایا علامہ طیبی کے مطابق یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اگر سنت مؤ کدہ فوت ہو جائیں تو ان کی بھی قضا کی جائے جیسا کہ فرائض کی قضا کی جاتی ہے لیکن اس بارہ میں یہ بات ملحوظ رہے کہ تشبیہ صرف قضا کے بارہ میں ہے ورنہ تو فرائض کی قضا بھی فرض ہے اور سنن مؤ کدہ کی قضا سنت ہے فرض یا واجب نہیں ہے۔