شب قدر کی راتیں
راوی:
وعن أبي بكرة قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " التمسوها يعني ليلة القدر في تسع بقين أو في سبع بقين أو في خمس بقين أو ثلاث أو آخر ليلة " . رواه الترمذي
حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ شب قدر کو (رمضان کی ) باقی ماندہ نویں (یعنی انتیسویں شب میں) تلاش کرو باقی ماندہ ساتویں رات (یعنی ستائیسویں شب) میں یا باقی ماندہ پانچویں رات (یعنی پچیسویں شب میں) یا باقی ماندہ تیسری رات (تئیسویں شب) میں اور یا آخری شب میں (ترمذی)