مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ نفل روزہ کا بیان ۔ حدیث 573

عرفات میں عرفہ کے دن روزہ مکروہ ہے

راوی:

وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم : نهى عن صوم يوم عرفة بعرفة . رواه أبو داود

حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرفات میں عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا۔ ( ابوداؤد )

تشریح
حج کرنے والا اگر عرفہ کے دن روزہ رکھے تو ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ سے ضعف لاحق ہوجائے جس کی بناء پر عرفات میں دوسرے افعال وارکان میں نقصان وخلل واقع ہو اس لئے ایسے شخص کے لئے عرفہ کا روزہ رکھنے کی ممانعت فرمائی گئی لیکن یہ ممانعت تحریمی کے طور پر نہیں ہے بلکہ یہ نہی تنزیہی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں