مبتلائے مرض ہو کر مرنا بہتر ہے
راوی:
وعن يحيى بن سعيد قال : إن رجلا جاءه الموت في زمن رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال رجل : هيئا له مات ولم يبتل بمرض فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " ويحك وما يدريك لو أن الله ابتلاه بمرض فكفر عنه من سيئاته " . رواه مالك مرسلا
حضرت یحییٰ بن سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کو (اچانک) موت نے آ دبوچا۔ ایک دوسرے شخص نے کہا کہ اسے موت مبارک ہو، اس طرح مرا کہ کسی مرض میں مبتلا نہ ہوا! یہ سن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " کہ افسوس ہے تم پر تمہیں کیا معلوم؟ (یعنی بغیر مرض و بیماری کے اچانک مر جانے کو اچھا نہ سمجھو) اگر اللہ تعالیٰ اسے مرض مرض کے ساتھ موت دیتا تو (مرض کے بعد بدلہ میں) اس کی خطائیں دور کر دیتا " (یہ روایت امام مالک نے بطریق ارسال نقل کی ہے)