مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ نفل روزہ کا بیان ۔ حدیث 558

شش عید کے روزے

راوی:

وعن أبي أيوب الأنصاري أنه حدثه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " من صام رمضان ثم أتبعه ستا من شوال كان كصيام الدهر " . رواه مسلم

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے (اپنے راوی سے کہ جن کا نام عمر بن ثابت ہے) یہ حدیث بیان کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص رمضان کے روزے رکھے اور پھر اس کے بعد شوال کے مہینہ میں چھ روزے بھی رکھے تو وہ ہمیشہ روزہ رکھنے والے کی مانند ہو گا۔ (مسلم)

تشریح
جیسا کہ اس حدیث سے معلوم ہوا رمضان کے بعد شوال کے مہینہ میں چھ دن روزے رکھنے کی جنہیں شش عید کے روزے بھی کہا جاتا ہے بڑے ثواب اور فضیلت کی بات ہے ان روزوں کے سلسلہ میں حضرت امام شافعی کے ہاں اولیٰ اور افضل یہ ہے کہ رمضان کے فورا بعد یعنی دوسری تاریخ سے ساتویں تاریخ تک مسلسل یہ روزے رکھے جائیں جب کہ حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک متفرق طور پر یہ روزے رکھنے افضل ہیں کہ پورے مہینہ میں جب بھی چاہے روزے رکھ لے۔

یہ حدیث شیئر کریں