مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ نفل روزہ کا بیان ۔ حدیث 548

نفل روزہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول

راوی:

وعن عبد الله بن شقيق قال : قلت لعائشة : أكان النبي صلى الله عليه و سلم يصوم شهرا كله ؟ قال : ما علمته صام شهرا كله إلا رمضان ولا أفطره كله حتى يصوم منه حتى مضى لسبيله . رواه مسلم

حضرت عبداللہ بن شقیق (تابعی) کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے مہینہ روزہ رکھا کرتے تھے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میں نہیں جانتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی کسی مہینہ میں پورے ماہ روزے رکھے ہوں علاوہ رمضان کے اور میں ایسا کوئی مہینہ بھی نہیں جانتی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بالکل روزے نہ رکھے ہوں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر مہینہ میں کچھ دن روزے سے رہا کرتے تھے (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہی معمول رہا) یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دنیا سے تشریف لے گئے۔ (مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں