قضا روزہ کا مفصل بیان
راوی:
روزہ نہ رکھنے یا روزہ توڑ ڈالنے کی صورت میں تین حکم ہیں۔ (١) بھول چوک میں روزہ افطار کر لینے کی صورت میں نہ کفارہ واجب ہے اور نہ قضاء۔ (٢) بغیر کسی عذر کے قصدا روزہ افطار کر لینے کی صورت میں کفارہ واجب ہوتا ہے۔ (٣) کسی عذر مثلا مرض یا سفر کی بناء پر روزہ نہ رکھنے یا افطار کر لینے کی صورت میں قضا واجب ہوتی ہے چنانچہ اس باب کے تحت قضا روزہ کے احکام و آداب بیان کئے جائیں گے اور صحیح یہ ہے کہ یہاں قضا روزہ سے مراد رمضان کے قضا روزے ہیں۔