مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ روزہ کو پاک کرنے کا بیان ۔ حدیث 502

روزہ کو پاک کرنے کا بیان

راوی:

اس باب میں یہ بیان کیا جائے گا کہ کن چیزوں سے روزہ جاتا رہتا ہے اور کن چیزوں سے روزہ کا ثواب باطل ہو جاتا ہے نیز یہ کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جن سے روزہ کا ثواب کم ہو جاتا ہے لہٰذا ان تمام چیزوں سے اجتناب اور پرہیز ضروری ہے جس نے روزہ پر کسی بھی حیثیت سے اثر پڑتا ہو۔
اگرچہ روزہ کے مفسدات وغیرہ آئندہ صفحات میں مذکور احادیث کے ضمن میں متفرق طور پر آئیں گے لیکن مناسب معلوم ہوا کہ اس موقع پر ایسے تمام مسائل یکجا طور پر فقہ کی معتبر کتابوں کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ بیان کر دئیے جائیں تاکہ قارئین کو فائدہ اور آسانی ہو اس لئے امداد الفتاح شرح نور الایضاح سے ماخوذ مسائل یہاں نقل کئے جاتے ہیں، یہ کتاب عرب میں بھی معتبر اور مروج ہے نیز اس کتاب میں یہ مسائل بڑی ترتیب کے ساتھ مذکور ہیں بعض مسائل درمختار سے بھی اخذ کئے گئے۔

یہ حدیث شیئر کریں