مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ رویت ہلال کا بیان ۔ حدیث 500

سحری بابرکت ہے

راوی:

وعن العرباض بن سارية قال : دعاني رسول الله صلى الله عليه و سلم إلى السحور في رمضان فقال : " هلم إلى الغداء المبارك " . رواه أبو داود والسنائي

حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے رمضان میں سحری کھانے کے لئے بلایا اور فرمایا کہ بابرکت کھانے کے لئے آؤ۔ (ابو داؤد، نسائی)

یہ حدیث شیئر کریں