مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ رویت ہلال کا بیان ۔ حدیث 496

افطار پر ارشاد گرامی

راوی:

وعن ابن عمر قال : كان النبي صلى الله عليه و سلم إذا أفطر قال : " ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله " . رواه أبو داود

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم افطار کرتے تو یہ فرماتے۔ پیاس چلی گئی رگیں تر ہو گئیں اور اللہ نے چاہا تو ثواب ثابت ہو گیا۔ (ابو داؤد)

تشریح
اس ارشاد گرامی میں امت کے لئے عبادات کی ترغیب ہے کہ عبادات میں مشقت تو بہت تھوڑی ہے کیونکہ وہ ختم ہو جاتی ہے مگر اجر و ثواب زیادہ ہے اس لئے کہ وہ باقی و ثابت رہنے والا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں