مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 49

دنیا میں راحت وسکون سے رہنے والوں کی قیامت کے دن تمنا

راوی:

وعن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " يود أهل العافية يوم القيامة حين يعطى أهل البلاء الثواب لو أن جلودهم كانت قرضت في الدنيا بالمقاريض " . رواه الترمذي

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " قیامت کے دن جب مبتلائے مصیب و بلاء بہت زیادہ اجر و ثواب سے نوازے جائیں گے تو اہل عافیت (یعنی وہ لوگ جو دنیا میں مصیبت و بلاؤں سے محفوظ رہے اور ان کی زندگی بڑے عیش و عشرت میں گزری) یہ تمنا کریں گے کہ کاش! دنیا میں ان کے بدن کی کھال قینچیوں سے کاٹی جاتی (تاکہ جس طرح مبتلائے مصیبت آج اتنے زیادہ اجر و ثواب سے نوازے جا رہے ہیں اسی طرح ہمیں بھی بہت زیادہ ثواب ملتا) امام ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں