مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ بہترین صدقہ کا بیان ۔ حدیث 434

اپنے اقرباء کو صدقہ دینا بڑے ثواب کی بات ہے

راوی:

وعن ميمونة بنت الحارث : أنها أعتقت وليدة في زمان رسول الله صلى الله عليه و سلم فذكرت ذلك لرسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : " لو أعطيتها أخوالك كان أعظم لأجرك "

ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک لونڈی آزاد کی اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تم وہ لونڈی اپنے ماموں کو دے دیتیں تو تمہیں بہت زیادہ ثواب ملتا ۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ تمہارے ماموں کو چونکہ ایک خدمت گار کی ضرورت تھی اس لئے اگر تم وہ لونڈی انہیں دے دیتیں تو تمہیں صدقہ کا ثواب تو ملتا ہی اس کے ساتھ ہی صلہ رحمی کا ثواب بھی ملتا۔

یہ حدیث شیئر کریں