مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ صدقہ کی فضیلت کا بیان ۔ حدیث 415

بنجر زمین کو قابل کاشت بنانا کارثواب ہے

راوی:

وعن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من أحيى أرضا ميتة فله فيها أجر وما أكلت العافية منه فهو له صدقة " . رواه النسائي والدارمي

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص خشک زمین کو آباد کرے یعنی افتادہ و بنجر زمین کو قابل کاشت بنائے تو اس کے لئے اس کام میں ثواب ہے اور اگر اس کی کھیتی میں سے جانور یا آدمی کچھ کھا لیں تو اس کے لئے صدقہ ہے (بشرطیکہ وہ اس پر صابر و شاکر ہو) (دارمی)

یہ حدیث شیئر کریں