مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ صدقہ کی فضیلت کا بیان ۔ حدیث 393

ہر نیک عمل صدقہ ہے

راوی:

وعن جابر وحذيفة قالا : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " كل معروف صدقة "

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ و حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " ہر نیکی صدقہ ہے" (بخاری ومسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ نیکی کے جو بھی عمل ہیں خواہ ان کا تعلق زبان سے ہو یا فعل سے اور یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہوں تو ان کا ثواب ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب ہوتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں