عیادت کے وقت بیمار کے لئے دعا
راوی:
وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " ما من مسلم يعود مسلما فيقول سبع مرات : أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيك إلا شفي إلا أن يكون قد حضر أجله " . رواه أبو داود والترمذي
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمای " جب کوئی مسلمان کسی بیمار مسلمان کی عیادت کرتا ہے اور سات مرتبہ یہ کہتا ہے کہ دعا (اسأل اللہ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیک) یعنی میں اللہ بزرگ و برتر سے جو عرش عظیم کا مالک ہے دعا کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفا دے۔ تو اللہ تعالیٰ اسے شفا دیتا ہے بشرطیکہ اس کا وقت نہ آ گیا ہوں (یعنی اس کا مرض لاعلاج نہ ہو)" ۔ ( ابوداؤد ، ترمذی)