عیادت کے واسطے جانے کے لئے وضو کرنا سنت ہے
راوی:
وعن أنس : قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من توضأ فأحسن الوضوء وعاد أخاه المسلم محتسبا بوعد من جهنم مسيرة ستين خريفا " . رواه أبو داود
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " جس شخص نے وضو کیا اور اچھا (یعنی پورا) وضو کیا ور پھر (حصول ) ثواب کے ارادے سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کی تو اس کو دوزخ سے ساٹھ برس (کی مسافت) کی بقدر دور رکھا جاتا ہے" ۔ ( ابوداؤد )