کھجوروں کا اندازہ
راوی:
وعن عائشة قالت : كان النبي صلى الله عليه و سلم يبعث عبد الله ابن رواحة إلى يهود فيخرص النخل حين يطيب قبل أن يؤكل منه . رواه أبو داود
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خیبر کے یہودیوں کے پاس بھیجا کرتے تھے وہاں جا کر کھجوروں کی مقدار کا اندازہ کیا کرتے تھے جب کہ ان میں شیرینی پیدا ہو جاتی تھی مگر کھانے کے قابل نہیں ہوتی تھی ۔ ( ابوداؤد )