مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 281

عامل کا اجر

راوی:

وعن رافع بن خديح قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " العامل على الصدقة بالحق كالغازي في سبيل الله حتى يرجع إلى بيته " . رواه أبو داود والترمذي

حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حق کے ساتھ زکوۃ وصول کرنے والا عامل اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے غازی کی طرح ہے جب تک کہ وہ اپنے گھر لوٹ آئے۔

تشریح
حق کے ساتھ کا مطلب یہ ہے کہ عامل چونکہ طلب ثواب اور اللہ کی رضاء حاصل کرنے کی خاطر زکوۃ وصول کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتا ہے اس لئے اس کے صدق و اخلاص کی بناء پر اسے غازی کے ثواب کی مانند ثواب عنایت فرمایا جاتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں