مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 276

عامل زکوۃ میں خیانت نہ کرے

راوی:

وعن عدي بن عميرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من استعملناه منكم على عمر فكتمنا مخيطا فما فوقه كان غلولا يأتي به يوم القيامة " . رواه مسلم

حضرت عدی بن عمیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہم تم میں سے جس کسی کو کسی کام (یعنی زکوۃ وغیرہ وصول کرنے) پر مقرر کریں اور وہ شخص ہم سے سوئی کے برابر یا اس سے کم و بیش چیز کو چھپائے تو یہ خیانت میں شمار ہو گا جو اسے روز قیامت رسوا کر کے لائے گا۔ (مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں