مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 272

عاملین کو خوش پوش واپس کرو

راوی:

وعن جرير بن عبد الله قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا أتاكم المصدق فليصدر عنكم وهو عنكم راض " . رواه مسلم

حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب (امام وقت کی طرف سے) زکوۃ وصول کرنے والا (کہ جسے اصطلاح شریعت میں ساعی اور عامل کہتے ہیں) آئے تو وہ زکوۃ وصول کر کے تمہارے پاس سے اس حال میں واپس جائے کہ وہ تم سے راضی و خوش ہو۔ (مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جب امام وقت یا اسلامی اداروں کی طرف سے زکوۃ وصول کرنے والے آئیں تو ان کے ساتھ عزت و احترام کا معاملہ کیا جائے اور انہیں پوری پوری زکوۃ ادا کی جائے تاکہ وہ راضی اور خوش ہو کر واپس لوٹیں۔

یہ حدیث شیئر کریں