میت کو نوحہ اور اس پر رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے
راوی:
عن المغيرة بن شعبة قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " من نيح عليه فإنه يعذب بما نيح عليه يوم القيامة "
حضرت مغیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جس میت کے لئے نوحہ کیا جاتا ہے اسے قیامت کے دن نوحہ کئے جانے کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا۔ (بخاری ومسلم)