مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ میت پر رونے کا بیان ۔ حدیث 221

نوحہ کرنے اور نوحہ سننے پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لعنت

راوی:

عن أبي سعيد الخدري قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم النائحة والمستمعة . رواه أبو داود

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نوحہ کرنے والی عورت اور نوحہ سننے والی عورت دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ (ابو داؤد)

تشریح
نوحہ کرنے والی عورت سے مراد وہ عورت ہے جو میت کے عمدہ خصلتوں کو رو رو کر بیان کرے بعض حضرات فرماتے ہیں کہ میت پر آواز کے ساتھ یعنی چلا چلا کر رونے کو نوحہ کہتے ہیں" نوحہ سننے والی عورت سے وہ عورت مراد ہے جو نوحہ کرنے والی عورت کے پاس بیٹھ کر قصدا اس کا نوحہ سنے اور اس کے نوحہ کو پسند کرے۔

یہ حدیث شیئر کریں