مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ میت پر رونے کا بیان ۔ حدیث 217

نوحہ کرنا حرام ہے

راوی:

مذکورہ بالا حدیثوں سے یہ بات واضح ہو گئی کہ نوحہ کرنا اور میت کی عمدہ خصلتوں کو رو رو کر بیان کرنا نیز چلا کر رونا، رخساروں کو پینا، گریبان پھاڑنا، بالوں کو بکھیرنا، مونڈنا، اور نوچنا، منہ کالا کرنا، سر پر مٹی ڈالنا اور ایسی تمام چیزیں جو بے صبری پر دلالت کریں حرام ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں