مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ مردہ کو دفن کرنے کا بیان ۔ حدیث 197

میت کی تحقیر ممنوع ہے

راوی:

وعن عائشة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " كسر عظم الميت ككسره حيا " . رواه مالك وأبو داود وابن ماجه

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " مردہ کی ہڈیوں کو توڑنا (باعتبار گناہ کے) زندہ شخص کی ہڈیوں کے توڑنے کی مانند ہے" (مالک، ابوداؤد ، ابن ماجہ)

تشریح
اس ارشاد گرامی میں اس طرف اشارہ ہے کہ جس طرح زندہ شخص کی تحقیر و بے عزتی ممنوع ہے اسی طرح میت کی تحقیر اور بے وقعتی بھی ممنوع ہے نیز جس طرح زندہ شخص تکلیف پر ایذاء اور آرام پر سکون محسوس کرتا ہے اسی طرح مردہ بھی سکون اور ایذاء محسوس کرتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں