آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک پر پانی چھڑکا گیا تھا
راوی:
وعن جابر قال : رش قبر النبي صلى الله عليه و سلم وكان الذي رش الماء على قبره بلال بن رباح بقربة بدأ من قبل رأسه حتى انتهى إلى رجليه . رواه البيهقي . في دلائل النبوة
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر پر پانی چھڑکا گیا تھا ور وہ شخص کہ جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک پر پانی چھڑکا تھا، حضرت بلال بن رباح تھے چنانچہ انہوں نے مشک لے کر سر کی طرف سے (قبر پر) پانی چھڑکنا شروع کیا اور پاؤں تک (چھڑکتے ہوئے) لے گئے۔ (بیہقی)