میت کو قبر میں اتارتے وقت کیا پڑھا جائے؟
راوی:
وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا أدخل الميت القبر قال : " بسم الله وبالله وعلى ملكة رسول الله " . وفي رواية : " وعلى سنة رسول الله . رواه أحمد والترمذي وابن ماجه وروى أبو داود الثانية
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب میت کو قبر میں اتارتے تھے تو یہ فرماتے دعا (بسم اللہ وباللہ وعلیٰ ملۃ رسول اللہ) ۔ اس میت کو ہم اللہ کے نام کے ساتھ اللہ کے حکم کے مطابق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شریعت پر قبر میں اتارتے ہیں اور ایک روایت میں وعلیٰ ملۃ رسول اللہ کے بجائے وعلیٰ سنۃ رسول اللہ ہے (یعنی یہاں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شریعت پر منقول ہے اور ایک دوسری روایت میں اس کے بجائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر نقل کیا گیا ہے۔ (احمد، ترمذی، ابن ماجہ اور ابوداؤد نے دوسری روایت (جس میں ملۃ کے بجائے سنۃ ہے) نقل کی ہے۔