جنازے کو دیکھ کر کھڑے ہوجانے کا حکم
راوی:
وعن جابر قال : مرت جنازة فقام لها رسول الله صلى الله عليه و سلم وقمنا معه فقلنا : يا رسول الله إنها يهودية فقال : " إن الموت فزع فإذا رأيتم الجنازة فقوموا "
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی ہیں کہ ایک جنازہ گزرا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے دیکھ کر کھڑے ہو گئے ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہو گئے، پھر ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! یہ ایک یہودی کا جنازہ تھا! (کسی مسلمان کا جنازہ تو تھا نہیں کہ جس کی تعظیم و تکریم کے لئے اٹھا جاتا) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " موت" خوف اور گھبراہٹ کی چیز ہے جب تم جنازہ دیکھو تو (اگرچہ وہ جنازہ کافر ہی کا کیوں نہ ہو اٹھ کھڑے ہو" ۔ (بخاری ومسلم)