مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ حرم مدینہ کا بیان ۔ حدیث 1304

مدینہ میں برکت کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا

راوی:

وعن أنس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " اللهم اجعل بالمدينة ضعفي ما جعلت بمكة من البركة "

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (بطور دعا) فرمایا ۔ اے اللہ! مدینہ کو اس برکت سے دوگنی برکت عطا فرما جو تونے مکہ کو عطا کی ہے۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
دعا کا مطلب یہ ہے کہ اے اللہ! مکہ کی شان و شوکت کی نسبت مدینہ کو دوگنی شان و شوکت عطا فرما، یہ دعا مدینہ پر مکہ کی فضیلت کے منافی بایں اعتبار نہیں ہے کہ مکہ میں حسنات کی زیادتی اس کے افضل ہونے کی سب سے بڑی وجہ ترجیح ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں